ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

جمعرات 28 مئی 2020 20:22

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد میں تعینات 10 ڈاکٹروں سمیت محکمہ صحت کے 32 اہلکار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات 6 ڈاکٹرز، 5 ایل ایچ ویز، 4 نرسیں، 4 دائیاں،4 وارڈ بوائز، ایک چوکیدار، ایک ٹیوب ویل آپریٹر اور ایک سی ٹی ریڈالوجسٹ شامل ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات 4 ڈاکٹروں اور 3 نرسوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے وائرس پھیلنے کا سبب شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا بتایا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :