ملک وقوم کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی

جمعرات 28 مئی 2020 20:27

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے صوبائی صدر وسبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن کے چیئرمین سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے جو قیامت تک قائم ودائم رہے گا، 28مئی کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک ایٹمی قوت کے طور پر سامنے آیا ،اس لئے یہ دن پاکستانی عوام کے لئے خصو صی اہمیت کا حامل ہے محب وطن قوم پاک سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھے انداز سے جانتی ہے ملک وقوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے ہم ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا جب تک ہم اپنی ذمے داریوں کو احساس نہیں کریں گے کسی صورت اس وبا ء سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتے نوجوان نسل شہریوں کو کوروناوائرس کے خاتمہ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں رول پلے کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی یوتھ آرگنائزیشن کے صدر اللہ بخش سیلاچی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے صوبائی صدر وسبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن کے چیئرمین سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ پاکستان کو کمزدور کرنے کے لئے ہر حربے استعمال کیے لیکن محب وطن شہریوں نے پاک افواج اور تمام سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کے تمام ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا ملک وقوم کے خلاف میلی انکھ اٹھانے والوں کی محب وطن شہری انکھیں نکال دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہم سب محب وطن شہری ہیں جو اپنے وطن پر مرمٹنے کے لئے کسی قربانی سے دریں نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ 28مئی 1998کو کامیاب ایٹمی دھماکہ کرکے ہمیں دنیا کے صف اول کے ایٹمی ممالک اور اسلامی ممالک کا پہلا ملک بنا کر کھڑا کیا گیا اور بھارت سمیت دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن خوشحالی کا پیغام دیا انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب نے متحد ومنظم ہوکر دشمن کی یہ سازش بھی ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ دشمن کی بھول میں نہ رہے پاک افواج کے ساتھ بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام سیسہ پلائی دیوار بناکر کھڑی ہے جو پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنادے گی ۔