وزیر اعلی عثمان بزدارکا سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف مزاری کے قتل کے واقعہ پراظہار افسوس

جمعرات 28 مئی 2020 20:27

وزیر اعلی عثمان بزدارکا سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف مزاری کے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف مزاری کے قتل کے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔