کورونا ایمرجنسی صورتحال،لاہور پولیس کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری

جمعرات 28 مئی 2020 20:27

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات برقرار ہیں، شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں تک محدود رہیں،شہری دورانِ خریداری فیس ماسک،سینٹائزرز اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

رائے بابر سعید نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پرابتک02 لاکھ 40ہزار سے زائد افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالی02 لاکھ28 ہزار661 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ قانون شکنی پر 2212 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے والے 4456 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔

(جاری ہے)

شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی02 لاکھ17 ہزارسے زائد وہیکلزکوچیک کیا گیا۔مجموعی طور پر01 لاکھ 21 ہزا ر966 موٹر سائیکلوں، 30 ہزار 496رکشوں، 6629ٹیکسیوں،46 ہزار206 کاروں اور 11ہزار 769بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی8219موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :