راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید پانچ مریض دم توڑ گئے

جاں بحق ہونیوالوں میں اے ایم ایس آر آئی یو ڈاکٹر طاہرہ رضوی کی والدہ خدیجہ طالب بھی شامل

جمعرات 28 مئی 2020 21:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید پانچ مریض دم توڑ گئے ،جاں بحق ہونیوالوں میں اے ایم ایس آر آئی یو ڈاکٹر طاہرہ رضوی کی والدہ خدیجہ طالب بھی شامل ہیں ،دیگر جاں بحق ہونیوالوں میں امرپورہ کا رہاشی 65 سالہ شریف بھی شامل ،آر آئی یو میں زیرعلاج عابد بھی کورونا وائرس کا نشانہ بن کر لقمہ اجل بن گیا ،بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈھیری حسن آباد کی 51 سالہ روبینہ بیگم اور سجاول نامی مریض جاں بحق ہوگیا ،راولپنڈی میں کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں جانیوالوں کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی۔