چکوال،عید الفطر کی طویل چھٹیاں مکمل ہونے کے بعد جمعرات کے روز معمولات زندگی ایک دفعہ پھر مکمل طور پر بحال ہوگئے

جمعرات 28 مئی 2020 21:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) عید الفطر کی طویل چھٹیاں مکمل ہونے کے بعد جمعرات کے روز معمولات زندگی ایک دفعہ پھر مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔جمعرات کے روز ملکی تاریخ کی طویل ترین چھٹیوں کے بعد بینک بھی دوبارہ کھلنے کی وجہ سے بینکوں کے باہر عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بازاروں میں بھی عوام کا بھرپور رش رہا، 50فیصد زائد لوگوں نے ماسک نہیں پہنچ رکھے تھے اورحکومت کی طرف سے مقرر کیے جانے والے قواعد و ضوابط مسلسل ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں۔

سڑکوں ٹریفک زیادہ رہی، رکشہ ڈرائیوروں نے حکومت کا دس روپے کا کرایہ فی سٹاپ ہوا میں اڑا دیا ہے اور وہ بدستور پٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود 20روپے فی سٹاپ وصول کر رہے ہیں۔ سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافے کا رجحان ہے۔ کورونا کے حوالے سے جمعرات کے روز ضلع چکوال میں کوئی نیا مریض ابھی تک سامنے نہیں آیا۔