مختلف اور نئی برآمدت کی طرف جانا ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے،عبد الرزاق دائود

جمعرات 28 مئی 2020 22:00

مختلف اور نئی برآمدت کی طرف جانا ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے،عبد الرزاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ مختلف اور نئی برآمدت کی طرف جانا ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے جسے برآمدکندگان نے اپنی کاوشوں سے حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق کچھ برآمد کنندگان کو امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈر ملے ہیں، یہ ایک اہم پیشرفت ہے اور اس کامیابی پر میں ان برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اور نئی برآمدات کی طرف جانا ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے جسے برآمد کنندگان نے اپنی کاوشوں سے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات دوسروں تک اس مقصد سے پہنچا رہے ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ دنیا کے مختلف حصوں سے مزید آرڈر حاصل کر سکیں۔