بہن کی بازیابی اور اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے مغویہ کا بھائی سیشن کورٹ پہنچ گیا

جمعرات 28 مئی 2020 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) اپنی مغویہ بہن کی بازیابی اور اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے مغویہ کا بھائی سیشن کورٹ پہنچ گیا اور اس نے باقاعدہ درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے تھانہ اسلام پورہ کے متعلقہ اے ایس آئی سے رپورٹ طلب کرلی ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق اس کی 19 سالہ بہن معصومہ کو رشتہ دینے سے انکار اغوا کرلیا گیا۔ جس میں فرہاد نامی لڑکا اور نادیہ بی بی نامی خاتون ملوث ہیں جبکہ تھانہ اسلام پورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔

متعلقہ عنوان :