فیصل آباد ، گھریلو جھگڑوں اور حالات کی ستائی تین شادی شدہ خواتین خودکشی کرلی

جمعرات 28 مئی 2020 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) گھریلو جھگڑوں اور حالات کی ستائی تین شادی شدہ خواتین خودکشی کرلی آن لائن کے مطابق ، تھانہ گڑھ کے علاقہ کی رہائشی 18 سالہ شازیہ بی بی زوجہ صابر نے خاوند سے جھگڑا ہونے پر تیزاب پی کر خودکشی کر لی، خاتون کی 3 ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی، 344 ج ب شاہ پور کی رہائشی 20 سالہ مریم زوجہ الیاس نے گھر میں بچوں کے معاملے پر جھگڑا ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کر لی، 240 رب کی رہائشی 29 سالہ شمائلہ زوجہ اشرف نے بھی گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے سپرد کر دیں۔