ایف بی آر نے شناختی کارڈ پر خریداری کی حد 50ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ

جمعرات 28 مئی 2020 22:20

ایف بی آر نے شناختی کارڈ پر خریداری کی حد 50ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) ایف بی آر نے شناختی کارڈ پر خریداری کی حد 50ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اس کی منظوری دیدی جائیگی پچاس ہزار روپے کی شرط نافذ کرنے کے بعد تاجروں نے اس پر احتجاج شروع کیاتھا تاہم وفاقی حکومت نے بعدازاں 31جنوری 2020 کے لئے اس فیصلے کو موخر کیا تاہم کرونا وائرس کے باعث اس فیصلے پر عمل درآمدکو جزوی طور پرروک دیاگیا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ خریداری کے لئے شناختی کارڈ کے مکمل شرط ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کیا گیا آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر تاجر تنظیموں نے تجاویز دی ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کیا جائے یا اس میں ترمیم کی جائے تاہم وفاقی حکومت نے اسے ختم کرنے سے انکار کیا ہے اور صرف ترمیم کیا جائے گا ۔