پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی گرفتاریوں اور انتقامی سیاست کا کھیل زیادہ دیر تک نہیں کھیلا جاسکے گا،اعجاز حسین بھٹی

جمعرات 28 مئی 2020 22:45

سانگلا ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) سانگلا ہل پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے رکن میاں اعجاز حسین بھٹی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی گرفتاریوں اور انتقامی سیاست کا کھیل زیادہ دیر تک نہیں کھیلا جاسکے گا ،میاں محمد نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کرکے حقیقی معنوں میں ملک و قوم کا وفادارثابت کیاہے دنیا کی سپر طاقت امریکہ کے سامنے سرجھکانے کی بجائے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایٹمی دھماکے کرکے ملک و قوم کے وقار اور سرکو فخر سے بلند کیاہے میاں محمد نوازشریف اور یوم تکبیر تاریخ پاکستان کا سنہری باب بن چکے ہیں مورخ اسے کبھی فراموش نہیں کرسکے گا ،کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ جلد از جلد کے سامنے آنی چاہئے تاکہ شہید ہونے والوں کے وارثان کے دکھی دلوں کو کسی حد تک چین مل سکے ،وہ اپنے ڈیرے پر میاں محمد نواز شریف کو ایٹمی دھماکوںکے پیشِ نظر اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں محمد نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے وقت میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اس کی تصویرکو پھولوں سے سجاکر سلامی دی ،اور کہا کہ ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کے ہر حکم کی تعمیل اپنے فرض سمجھتے ہیں ،میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے نے مزیدکہا ملک میں پایا جانے والا وائرس قدرتی آفت ہے اس خاتمہ کے لئے ہم سب دعاگوہیں اس پر پی ٹی آئی کی اکیلی حکومت کے خاتمہ کے لئے نمبرنگ کی سیاست کسی طرح بھی اچھا اقدام اور اچھی سوچ نہیں ہے انہوں نے مزید کہاکہ میاں محمد نواز شریف آج بھی کرڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں اور ہم سب ان کی صحت یابی کے لئے دعاگوہیں ان شاء اللہ وہ بہت جلد وطن واپس لوٹیں گے ،اور انہوں نے اس موقع پر سانگلاہل سمیت بعض دیگر علاقوں میں دوعیدیں پڑھے جانے پر اسے حکومتی وزراء کی ذمہ داری قراردیا،وفاقی وزیرسائنس فواد چوہدری کو اپنی حدتک رہنا چاہیے سالہاسال سے ملک بھرکے علمائے کرام عید و دیگرمذہبی تہواروں کو منانے کے لئے چاند نکلنے کی مناسبت سے وہ اپنی ذمہ داری نبھارہے ہیں آج چاند کے موضوع پر سائنس کو آگے کردینا کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے ،میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے نے اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میاں شہباز شریف کسی قسم کے اپنے خلاف ایکشن کے خوف سے اپنے آپ کو کرونا کا مریض ظاہر کرلیاہے ایسی ہرگز کوئی بات نہیں سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر لیکن شہزاد اکبر شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ثابت نہیں کرنا چاہیے ،اور یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنانے میں میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا ناقابل فراموش کردارہے ۔