Live Updates

نگلا ہل شاہکوٹ اورصفدرآباد کے سنگم میں واقع پونے دوسو سال قبل آباد ہونے والا موجودہ دورکا مثالی گاؤں چک نمبر30 مومن عید الفطر کے دوران میلہ لگا رہا

جمعرات 28 مئی 2020 22:45

سانگلا ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) سانگلا ہل شاہکوٹ اورصفدرآباد کے سنگم میں واقع پونے دوسو سال قبل آباد ہونے والا موجودہ دورکا مثالی گاؤں چک نمبر30 مومن ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد اور لاہور سکیشن پر واقع مومن مشہور ریلوے اسٹیشن ہے اس کی آبادی چھ ہزار کے قریب افراد پر مشتمل ہے ،نوے فیصد یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ ہیں جب کہ پچہتر فیصد لوگ ملازمت پیشہ ہیں سروے کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اس گاؤں کے تعلیم یافتہ افراد درجہ چہارم سے لے کر بیس گریڈ تک مختلف سرکاری محکموں میں ملازم ہیں محکمہ صحت ،تعلیم ،ریلوے ،پولیس، واپڈا،ایکسائز اینڈ ٹیکنشن اور پاک فوج میں پندرہ گریڈ سے بیس گریڈ تک سینکڑوں آفیسر شامل ہیں ہفتہ وار چھٹی ہو یا عید الفطر و دیگر مذہبی تہوار کی چھٹیاں ہوں تو گاؤں میں سرکاری آفیسر اور محکموں کی بڑی بڑی گاڑیوں کا رش ایک میلہ کی سی شکل اختیار کرلیتاہے گاؤں کی راتیں جاگنے لگتی ہیں تمام آفیسر اپنی فیملیوں کے ساتھ ایک دوسرے کے گھر خیریت معلوم کرنے اور کھانے کی دعوت پر جاتے ہیں سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہاں پر جرائم کی شرح صرف پانچ فیصد ہے گاؤں میں ہونے والے چھوٹے موٹے واقعات اور لڑائی جھگڑے گاؤں کی پنچایت حل کردیتی ہے سال بھر میں ایک آدھ کیس ہی پولیس کے پاس جاتاہے اور اس میں بھی بزرگ صلح کروادیتے ہیں اس گاؤں میں ایک مسلک جماعت اہل سنت کی تین مساجد ہیں اس کے علاوہ اور کوئی وہاں پر مذہبی مسلک نہیں ہے آج تک کسی قسم کی مذہبی چپقلس سامنے نہیں آئی ، اہل گاؤں اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ بڑی سختی سے قرآنی تعلیمات بھی دلاتے ہیں نمازِ فجرکے بعد تینوں مساجد میں سینکڑوں بچے قرآنی تعلیمات حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی سے جمع ہوتے ہیں اور فضاء ذکرِ الہٰی سے گونج اٹھتی ہے ،گذشتہ ایک سوسال سے گاؤں میں ٹھیکری پہرہ باقاعدہ طورپر دیاجاتاہے جس پر آج تک گاؤں میں ڈکیتی چوری کی واردات نہیں ہوئی ،ملازمت پیشہ افراد مردوخواتین صبح اپنی اپنی ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں جس سے تقریباً آدھا گاؤں خالی ہوجاتاہے اس گاؤں میں جانگلی آبادی آباد ہے جبکہ کنگرہ اور کھیچی برادری کی اکثریت ہے گائے بھینسیں اور بکریاں پالنا ان کا شوق ہے صبح ناشتے میں مکھن ،چاٹی کی لسی اور تندور کی رات کی پکی ہوئی روٹی پسندیدہ غذاہے چاول ،گندم ،کماد اور مکئی کی فصل کے لئے اس گاؤں کی زمین زرخیز ہے فٹ بال اور کبڈی نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے اور اس گاؤں کے باسیوں مردو خواتین میں ایک سو پندرہ سال کی عمر پائی جاتی ہے یہاں پربیماری نام کی کوئی شے نہیں تمام لوگ صحتمند جوان، ترتازہ اور خوشی میں رہتے ہیں بیٹوں و بیٹیوں کی شادیاں اپنے خاندانوں میں ہی کرنے رواج اور بزرگوں کی نصیحت پر عمل کرنا ان کے لئے فرض ہے۔

۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات