Live Updates

لاہور واقعہ کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، اب قانون کو راستہ بنانے دیں، شہباز گل

شعبدہ بازوں کے ہیڈ ماسٹر صاحب کے دور میں چینی کی قیمت 80 روپے کلو تک بڑھی، 27 ارب روپیہ سبسڈی کی مد میں عوام کی جیب سے نکلا ،ٹویٹ

جمعرات 28 مئی 2020 23:10

لاہور واقعہ کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، اب قانون کو راستہ بنانے دیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور واقعہ کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، انصاف اور قانون سب کیلئے ایک جیسا ہے، اب برائے مہربانی اس موضوع پر قیاس آرائی نہ کریں اور قانون کو راستہ لینے دیں۔ اس واقعہ میں مبینہ طور پر عظمیٰ خان نامی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ شعبدہ بازوں کے ہیڈ ماسٹر صاحب کے دور میں چینی کی قیمت 80 روپے کلو تک بڑھی، اس کے علاوہ 27 ارب روپیہ سبسڈی کی مد میں نکلا ، وہ کیا قطری عوام کی جیب سے نکلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر چینی کی مد میں عوام کی ایک جیب سے پیسے کم نکلے لیکن عوام کی دوسری جیب سے 27 ارب روپے نکال لئے گئے، عوام سادہ ضرور ہیں بی وقوف نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات