تاجر کی بیٹی اور دو طالبات کو اغوا کر لیا گیا

جمعرات 28 مئی 2020 23:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) یہاں نواح سے ایک تاجر کی بیٹی اور دو طالبات کو جبرا اغواء کر لیا گیا ۔ایک لاکھ75ہزار روپے کی نقدی اور پانچ لاکھ روپے کے زیورات بھی لے گئے۔گلشن کالونی عارف روڈ کے محمد اشرف کی27سالہ نوجوان بیٹی رابعہ کو کار میں سوار تین مسلح افراد لیاقت روڈ سے اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بابا فرید پارک سے امیر الحق کارگو آفیسر کی طالبہ بیٹی راشدہ کو اسکے گھر سے فاروق وغیرہ چار مسلحا فراد اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے اور جاتے ہوئے ایک لاکھ75ہزار روپے کی نقدی اور پانچ لاکھ روپے کے زیورات بھی لوٹ کر لے گئے۔

چک155۔نائن۔ایل سے ایک18سالہ طالبہ نبیلہ کو اسکے گھر سے دن دہاڑے محمد جا وید اور اس کی ساتھی تین خواتین جبرا اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے۔پولیس غلہ منڈی،تھانہ سٹی اور تھانہ ڈیرہ رحیم نے تین مقدمات 365۔بی،380ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔