اسلام آباد کا شمار نہ صرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں بھی کیا جاتا ہے، شیخ انصر عزیز

جمعرات 28 مئی 2020 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت کا شمار نہ صرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں بھی کیا جاتا ہے اور ہم اس شہر کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گومل روڈ پارک ای سیون کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر انوائرمینٹ عابد حسین شاہ اور ترجمان ایم سی آئی سید محسن شیرازی بھی تھے میئر اسلام نے ڈائریکٹوریٹ آف انوائرمینٹ کو ہدایات دی ہیں کہ پارک کی خوبصورتی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پارک کی خوبصورتی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ ہم اس کو مزید خوب صورت بنائیں انہوں نے کہا کہ جب اسلام آباد کے لوگ پارکوں میں آئیں تو ان کو ایم سی ائی کی طرف سے کی گئی محنت کا اندازہ ہو کہ کس طرح عملے نے دن رات ایک کر کے پارکوں کو خوبصورت بنایا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے راستے میں روڑے آٹکاتے ہیں کہ ہم اس شہر کی خدمت نہ کر سکیں لیکن اللہ کے فضل سے ہم نے اس شہر کی بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور جب تک رہے محنت کرتے رہیں گے عید پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر پورے شہر کی صفائی کروائی گئی تھی اور جہاں پانی کے مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جارہا ہے