پاکستان نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈر حاصل کرلیے

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اس کامیابی پرمیں ان برآمدکنندگان کو مبارکباد دی

جمعرات 28 مئی 2020 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) پاکستان نے امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑیآرڈر حاصل کرلیے، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اس کامیابی پرمیں ان برآمدکنندگان کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ برآمدکنندگان کو فیس ماسک برآمدکرنے کے بڑے آرڈرملے، برآمد کنندگان کو امریکا، کینیڈا اور یورپ سے آرڈرملے ہیں ، فیس ماسک برآمد کے آرڈر ملنا اہم پیشرفت ہے، اس کامیابی پر میں ان برآمدکنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مختلف،نئی برآمدات کی طرف جاناہماری حکمت عملی کاحصہ ہے، یہ آرڈرزبرآمدکنندگان نیاپنی کاوشوں سیحاصل کئیہیں، یہ معلومات اس مقصد سے پہنچا رہے ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور برا?مدکنندگان دنیا کے مختلف حصوں سیمزید آرڈر حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی مانیٹرنگ کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں پر فیس ماسک پہننے کی اشد ضرورت پر زور دیا تھا۔اسد عمر نے کہا تھا کہ وزارت صحت نے لوگوں کے لئے ہدایت جاری کی ہے ، جس میں لوگوں کو ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔