ایٹمی طاقت بننے سے پاکستان کا دفاع مضبوط، بھارتی جارحانہ عزائم کو لگام ڈال دی گئی،لیاقت بلوچ

جمعرات 28 مئی 2020 23:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 ء کو ایٹمی دھماکہ کرنے سے پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا اور پاکستان کا دفاع بھی بہت مضبوط ہو گیا، بھارتی جارحانہ ، توسیع پسندانہ ، شیطانی عزائم کو لگام ڈال دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان ، ڈاکٹر ثمر مبارک مند ، ڈاکٹر اشفاق احمد ، ڈاکٹر منیر احمد خان اور ایٹمی سائنسدانوں کی ٹیم کو سلام پیش کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو ، جنرل محمد ضیاء الحق ، غلام اسحاق خان اور اعلیٰ فوجی و سول قیادت نے استقامت سے ایٹمی توانائی حاصل کرنے کا عمل جاری رکھا اور بیرونی دبا ئو کے سامنے نہ جھک کر اپنا دفاع ناقابل تسخیر بنا لے۔