مودی حکومت اپنے متعصبانہ ایجنڈے کی وجہ سے محدود ہوتی جارہی ہے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

جمعرات 28 مئی 2020 23:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ کسی بھی طرح کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اپنے متعصبانہ ایجنڈے کی وجہ سے محدود ہوتی جارہی ہے، بھارت چین، نیپال ، بنگلہ دیش اور خود پاکستان کیخلاف جارحانہ اقدامات کر رہاہے اور مودی سرکار تیزی سے تباہی کے گڑھے کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جہاں مشترکہ دفاعی حکمت عملی طے کی جائے۔