28 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت رکھتا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 28 مئی 2020 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) بلوچستان اعوامی پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر حاجی ولی نورزیی نے کہاہے کہ یوم تکبیر کے دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت رکھتا ہے آج کے دن ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا تے ہوئے پاکستان ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا اسی بنا پر یہ دن قوم کے لئے فخر کا باعث ہے یوم تکبیر قومی غیرت بے مثال جرات اور بہادری کی علامت ہے پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والے کا انجام عبرتناک ہے بھارت خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ہمسایہ ممالک چین اور دیگر کے ساتھ حالیہ کشیدگی سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے بھارت اندرونی طور پر کمزور پڑنے سے توجہ ہٹانے کے لئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر دور میں تنازعات کھڑے کرتا رہا ہے تاکہ دنیا کی توجہ اپنے اندرونی حالات اور ناکامی سے ہٹایا جائے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کا کشمیریوں اور مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم سے پوری دنیا آشنا ہے پوری دنیا کرونا کی وبا سے لڑ رہی ہے ان حالات میں چین کے ساتھ سرحدی تنازع عالمی تناظر میں خطرناک ثابت ہوسکتا ہے پوری دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ نظر آ رہی ہے اور پاکستان خصوصا بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے پاکستان کی امن کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے آج کا دن ایٹمی دھماکے کرکے پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ وہ ہر طرح کے حالات اور چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کر سکتی ہے۔