امریکا کی افغانستا ن جنگ میں ناکامی پر واپسی کے اعلان کے بعد کورونا کی وبا پھیلی ، علامہ راشد سومرو

کورونا قدرتی ہے یا کیمیکل جنگ احتیاط ضروری ہے ،وفاق اور سندھ میں اختلافات دو نااہلوں کی لڑائی ہے ،نیب احتساب نہیں انتقامی ادارہ بن گیا ہے عدالت سے نااہل ہونے والے نواز شریف کو تو بیوی کے فوت ہونے کی اطلاع جیل میں ملی اور جھانگیر ترین وزیر اعظم ہائوس کے مزے لے رہے تھے خدمت کے نام پر حکمرانی کر کے لوٹ مار کر رہے ہیں، سندھ حکومت کورونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کریں جو حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے اسے پکڑ لیا جاتا ہے چینی کمیشن اور فارین فنڈنگ کیس کہاں دبا دیئے گئے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 مئی 2020 23:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ امریکا کی افغانستا ن جنگ میں ناکامی پر واپسی کے اعلان کے بعد کورونا کی وبا پھیلی ،کورونا قدرتی ہے یا کیمیکل جنگ احتیاط ضروری ہے وفاق اور سندھ میں اختلافات دو نااہلوں کی لڑائی ہے ،نیب احتساب نہیں انتقامی ادارہ بن گیا ہے جو حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے اسے پکڑ لیا جاتا ہے چینی کمیشن اور فارین فنڈنگ کیس کہاں دبا دیئے گئے ہیں عدالت سے نااہل ہونے والے نواز شریف کو تو بیوی کے فوت ہونے کی اطلاع جیل میں ملی اور جھانگیر ترین وزیر اعظم ہائوس کے مزے لے رہے تھے، ملکی کی اشرافیہ عوام کے پیسوں کے خدمت کے نام پر حکمرانی کر کے لوٹ مار کر رہے ہیں، سندھ حکومت کورونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کریں، سندھ میں دیگر صوبوں کے لوگوں کو جعلی ڈومیسائیل بنانا مقامی افراد کی داخلائوں اور نوکریوں کی حق تلفی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کے بھائی ڈاکٹر عبدالکریم انصاری کی وفات پر تعزیت کے بعد ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالستار انصاری ،ڈاکٹر عبدالحمید انصاری مولانا فدااحمد ڈول حافظ میر محمد بنگلانی ،مولانا عبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری بھی موجود تھے ،راشد محمود سومرو نے کہا مزید کہا کہ کورونا قدرتی وبا ہے یا کیمیکل وار ہردور میں جدید طریقے سے جنگ لڑی گئی ہے چالیس ممالک کی مدد سے افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود عالمی قوتیں جنگ ہار بیٹھی ہیں اس لئے نیا طریقہ اختیار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کہتے ہیں وبا سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا سے قوت مدافعت سے لڑا جاسکتاہے ۔

بہت بڑی سافٹ وئیر کمپنی کا مالک وزیر اعظم کو فون کرکے تشویش کا اظہار کرتاہے کہ پاکستان میں کورونا اتنا نہیں بڑھا،نئی معاشی پالیسی دینے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے سندھ کے باسی ستر سالوں سے جس آب و ہوا میں رہ رہے ہیں انکی جرات کو داد دینی پڑے گی واٹر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سندھ کی زمین کے پانی میں 70فیصد زہر ہے زمینیں جس پانی سے آباد کی جاتی ہیں وہ گندا ہے اس سے ہونے والی پیداوار ہم کھاتے ہیں جس سے سندھ کے لوگوں کی قوت مدافعت مضبوظ ہو گئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی پی کو الیکشن کے بعد سیلاب یا بارشوں جیسا کمائی والا اشو نہیں ملا جس سے انکے الیکشن کے اخراجات پورے ہوتے وبا کے نام پر خزانے سے اربوں روپے نکالے گئے لیکن کام کرنے والے ڈاکٹرس کو حفاظتی کٹس تک نہیں دی گئی ایک ہزار آٹھ ملین راشن کی مد میں نکالے گئے اورپی پی کے نمائندوں اور افسران نے راشن کے لئے بیوپاریوں سے چندہ لیاجو کرپشن کی نذر ہو گیا کورونا کے دوران نکالے گئے فنڈس کی پائی پائی کا حساب لیں گے ٹڈی دل عذاب الٰہی ہے اور سندھ میں پی پی عوام کے لئے اسے بھی زیادہ عذاب ا لاہی ہے،ہماری جماعت نے کسی این جی او ادار ے کی مددکے بنا لاک ڈائون کے دوران ڈیڑ ھ لاکھ خاندانوں میں 20کروڑ کا راشن تقسیم کیا سندھ حکومت کی کرپشن اور زیادتیوں کے خلاف عید کے بعد تحریک چلائیں گے بیرون ملک جہاں جہاں لاک ڈاؤں ہو اوہاں کے لوگوں کے ماہانہ اخراجات انکے اکائونٹ میں بھیجے گئے سندھکا ہر ادارہ تباہی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ لولی لنگڑی جمہوریت قبول ہے ، انہوں نے کہا کہ چینی کے بحران اور ان کے قیمتیں بڑھانے والے ذمہ داران اور سبسڈی کے نام پر مالیاتی اسکینڈلز میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کیا جائے،انہوں نے کہا کہ مساجد پر تو پابندی ہے لیکن شراب خانے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے شراب خانے بند نہ کئے گئے تو جمعیت کے کارکن شراب خانے خود بند کرائیں گے جعلی ڈومیسائل کے لئے پالیسی بنائی ہے جعلی ڈومسائل کے ذمہ داران معافی کے مستحق نہیں ہیں۔