سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر قومی ہیرو اور ان کی ملک کے لئے خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے ، محمد ثروت اعجاز قادری

کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا ضروری ہوچکا ہے،،سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعرات 28 مئی 2020 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پرامن ہیں امن پسندی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے ،سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر قومی ہیرو اور ان کی ملک کے لئے خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے ،پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا ضروری ہوچکا ہے ،بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے عالمی برادری نوٹس لے ،بھارتی ظلم وبربریت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی کوروکنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں ،جہاد کا اعلان ہوا تو فرنٹ لائن کا کردار ادا کرینگے ،پاکستان کے استحکام کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ جدوجہ کرنا ہوگا ،کورونا وائرس کا خاتمہ احتیاطی تدابیر اور اللہ کی بارگاہ میں توبہ استغفار سے کیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکالنا جانتے ہیں ،پاکستان ایٹمی ملک ہے بھارت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے ،جنگوں سے مسئلے حل نہیں ہوتے بھارت نے کوئی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تو پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملک کر بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے،یوم تکبیر ہمیں ملک دشمنوں قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اور ملک کے استحکام کیلئے کام کرنے کی فکر دیتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈائون کو 9ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے بھارت کورونا کے لاک ڈائون میں دو ماہ میں گھبرا گیا ،پاکستان اول روز کی طرح آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔