جامع شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے رجسٹرار کی جامع اور اس سے منسلک ادارے یکم جون 2020 سے مکمل طور پر کھلنے کے خبروں کی تردید

جمعرات 28 مئی 2020 23:59

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) جامع شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سعید شیخ نے جامع اور اس سے منسلک ادارے یکم جون 2020 سے مکمل طور پر کھلنے کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامع کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا طلبہ ایسی خبروں کو نظرانداز کریں، جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے جامع کی جانب سے قانونی اداروں سے رابطہ کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جامع اور اس سے منسلک اداروں کی جانب سے یکم جون سے صرف آن لائن کلاس شروع کیے جائیں گے جس کا اعلان جامع کی جانب سے پہلے کیا گیا ہے طلبہ گھر میں رہ کر آن لائین کلاسز میں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :