صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو کے دادا میر محمد اکبر لانگو کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 29 مئی 2020 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) صوبائی وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو اور سابق صوبائی مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کے دادا مرحوم میر محمد اکبر لانگو کے وفات پر ٹکری کلیم اللہ لانگو نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت ہی نفیس، خدار، امن پسند اور قبائلی رسم و رواج کے پاسدار شخصیت تھے، مرحوم کے قبائلی و سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مرحوم ہمیشہ امن، علاقے کے لوگوں کی ترقی اور قبائلی یکجہتی کے حامی شخصیت تھی- مرحوم کے وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں کافی وقت لگے گا-

متعلقہ عنوان :