بعض فلور ملوں نے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا ،20 کلو تھیلے کی قیمت 805سے بڑھا کر 875روپے کردی گئی
فائن آٹے اور میدہ کی بوری کی قیمت بھی3800 روپے سے بڑھ کر 4300 روپے ہو گئی
جمعہ 29 مئی 2020 00:01
(جاری ہے)
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1600روپے سے بڑھ گئی ہے اس کے مطابق آٹے کی قیمت مقررکی جائے کیونکہ زائد نرخوں پر گندم خرید کر سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی ممکن نہیں ۔
اس امر کا اظہار پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین عاصم رضا احمد نے گزشتہ روز ڈائریکٹرفوڈ پنجاب سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر پنجاب کے چیئرمین عبدالرئوف مختار، سابق چیئرمین میاں ریاض اور سابق سینئر وائس چیرمین حافظ احمد بھی موجود تھے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبے میں گندم کی نئی فصل کی نقل وحمل پر پابندی کے باعث اور فلور ملوں کے گندم کے سٹاک کو سرکاری تحویل میں لئے جانے کے باعث آٹے کی صورتحال خراب ہوئی ہے اس وقت فلور ملوں کے پاس 72 گھنٹے کے لئے گندم کا سٹاک موجود نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ خوراک پنجاب میں آٹے کی سرکاری قیمت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا ء کیا جائے جس کو محکمہ خوراک پنجاب نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور لیبز کا معائنہ
-
وزیراعلی ٰمریم نوازکا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، حنا پرویز بٹ
-
خواجہ عمران نذیر سے یوگنڈا کے میڈیکل ڈاکٹروں کے وفد کی ملاقات
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا‘ یاسمین راشد
-
تین ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں‘مریم نوازشریف کی ہدایت
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکا اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیراعلی مریم نوازسے ارکان اسمبلی کی ملاقات ، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال
-
شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور لیبز کا معائنہ
-
وزیرتعلیم پنجاب کا گورنمنٹ ہائی سکول ہئیر کا دورہ، سہولیات پرعدم اطمینان کا اظہار
-
بہنوئی نے کلہاڑی سے وارکرکے سالے کو قتل ، بیوی کوزخمی کردیا
-
مزید تنازعات سے بچنے کیلئے فیض آباد دھرنا انکوائری بند کر دی گئی،رضا ربانی
-
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر2 ہزار روپے کا چالان ہوگا‘سی ٹی او عمارہ اطہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.