اینڈی مرے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

جمعہ 29 مئی 2020 11:36

اینڈی مرے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) انگلینڈ کے نامور بین الااقوامی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرنچ اوپن ٹینس ستمبر میں شروع ہوا تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹینس کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر ٹورنامنٹ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھا تو یہ حیران کن ہوگا۔ 32 سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹینس معمول پر آنے والی آخری کھیلوں میں سے ایک ہوگی۔ اینڈی مرے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریبا چھ ہفتوں پہلے وہ دو یا تین دن کے لئے تھوڑا بیمار ہوئے تھے تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیشہ ورانہ ٹینس کو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے 12 مارچ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

24 مئی سے 7 جون کے درمیان ہونے والی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو 20 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کیا گیا ہے جبکہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جو 29 جون اور 12 جولائی کے درمیان کھیلا جانا تھا کو بھی کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر سے اپنے ہپ آپریشن سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے نہ کھیل سکنے والے اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ رولینڈ گراس پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :