ہواوے کی اعلیٰ عہدیدار کو کینیڈا کی عدالت میں شکست کا سامنا

جمعہ 29 مئی 2020 11:59

ہواوے کی اعلیٰ عہدیدار کو کینیڈا کی عدالت میں شکست کا سامنا
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) کینیڈا کی ایک عدالت کے جج نے فیصلہ دیا ہے کہ ہواوے کی اعلیٰ عہدیدار مینگ وان ڑو پر امریکا کے ساتھ تحویل مجرمان کے مقدمے کو اگلے مرحلے میں لے جایا جائے۔العریبیہ نیوز کے مطابق چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی کی مالیاتی افسر اعلیٰ کو امریکی درخواست پر دسمبر 2018ء میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان پر امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے کا الزام تھا،انھیںدھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔امریکا میں جرم قرار دیے جانے والے اقدامات کینیڈا میں بھی غیر قانونی قرار دیے جانے تک انہیں کینیڈا کے قانون کے تحت امریکا کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔جنوری میں سماعت کے دوران مینگ وان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے کینیڈا کے قانون کے تحت کوئی جرم نہیں کیا، تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں ان کا موقف رد کر دیا۔