سرگودھا ‘ ضلع کی 13یونین کونسلوں کے ہائی ریسک علاقوں میں1400 سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں

جمعہ 29 مئی 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) سرگودھا کی فضاء میں پولیو وائرس کی موجودگی کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ ضلع کی 13یونین کونسلوں کے ہائی ریسک علاقوں میں1400 سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔گزشتہ ماہ اپریل میں پولیو وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ مئی کے سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کی روشنی میں پولیو مہم کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ مارچ میں پولیو وائرس کی ماحول میں موجودگی بیرون اضلاع یا صوبے سے آنے والے مسافر فیملی منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ اجلاس میں ضلع میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایاگیا کہ اب تک سو سے زائد مقامات سے ڈینگی لارواملا ہے جو باعث تشویش ہے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے انسداد ڈینگی مہم میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :