ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ڈھول بجانے کی بجائے سپرے کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 29 مئی 2020 12:54

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ڈھول بجانے کی بجائے سپرے کرنے کے مطالبے کی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ڈھول بجانے کی بجائے سپرے کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے کاشتکار ٹڈی دل حملوں کا شکار ہیں،ٹڈی دل کے مسلسل حملے زراعت اور معیشت کیلئے تباہ کن ہوں گے،زرعیماہرین کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں سے معیشت کو 600ارب کا نقصان ہو سکتا ہے،ٹڈی دل کے سب سے زیادہ حملے جنوبی پنجاب میں جاری ہیں جہاں اس نے فصل کا بڑا حصہ تباہ کردیا ہے،پنجاب میں بڑے قحط کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں،وزیراعلی پنجاب اپنے علاقے کے کاشتکاروں کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہے،ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں اورٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ڈھول بجانے کی بجائے سپرے کیا جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹڈی سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔