(ن) لیگ کو عمران خان فو بیاہو چکا ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

شہباز شریف کی کورونا پر سیا ست نا کام ہو ئی تو ساری مسلم لیگ نے تو پو ں کا رخ حکومت کی طر ف کر لیا

جمعہ 29 مئی 2020 13:03

(ن) لیگ کو عمران خان فو بیاہو چکا ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ (ن) لیگ کو عمران خان فو بیاہو چکا ہے،شہباز شریف کی کورونا پر سیا ست نا کام ہو ئی تو ساری مسلم لیگ نے تو پو ں کا رخ حکومت کی طر ف کر لیا،وزیراعظم عمران خان کی ڈکشنری میں دبائوکالفظ شامل نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی بہتر کارکردگی اور ملکی تر قی کو دیکھ کر اپوز یشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

اپوز یشن کے پا س عوام کی خد مت کا کو ئی ایجنڈ ا نہیں محض بیان بازی سے اپوز یشن اپنی سیا ست کوزندہ رکھنے کیلئے سر تو ڑ کو شش کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا و با ء سے لڑ نے کیلئے شہباز شریف نے دبنگ انٹر ی ڈالی تھی مگر آ ج تک وہ عوام میں جانے کی بجائے ہجرہ نشینی ہیں نیب نے بلا یا تو ان کی ٹا نگیں کا نپنے لگیں اوروہ بیمار بن بیٹھے ،(ن) لیگ کی ساری قیاد ت ابن لوقت ، مفاد پر ست اور قومی خزانہ کو لو ٹنے والو ں کا ٹو لہ ہے ، کر پشن کے بے تا ج باد شاہ عوام کے سامنے بے نقا ب ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ملک اورقوم کو لو ٹنے والے یاد رکھیں عمران خان کر پٹ لو گو ں سے کو ئی سمجھو تہ نہیں کر یں گے ملک اور قوم کو لو ٹنے والے یا تو لو ٹی دو لت واپس کردیں یا زند گی بھر جیل میں رہنے کی تیاری کریں۔