عاصم اظہر نے گانا’’ ہمراہ ‘‘ کی پذیرائی پر مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا

جمعہ 29 مئی 2020 14:58

عاصم اظہر نے گانا’’ ہمراہ ‘‘ کی پذیرائی پر مداحوں کا شکریہ ادا کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء)گلوکار عاصم اظہر نے گانا’’ ہمراہ ‘‘ کی پذیرائی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے گانے کو پسند کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے گانے کو 24گھنٹوں میں 5لاکھ افراد نے دیکھا اور یہ گانا یوٹیوب کے’’ میوزک چارٹ‘‘ پر پہلے اور ’’اوور آل چارٹ ‘‘پر پانچویں نمبرپر ہے۔