راولپنڈی، عوام کی تفریح کے لیے پارکوں کو ایس اوپیزکے مطابق کھولاجائے گا، مشیر وزیر اعلیٰ

جمعہ 29 مئی 2020 17:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے پارکس و ہارٹیکلچرل آصف محمود نے کہا ہے کہ پی ایچ اے شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ شہریوں کیلئے پارکوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ پی ایچ اے کے زیر انتظام تمام چھوٹے بڑے پارکوں کو حکومتی احکامات کے مطابق ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ شہر کی بڑی سٹرکوں اور شاہراوں پر سجاوٹ اور نئے پودوں کی تنصیب کے عمل کو تیز بنائے جائے گا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی شہر میں تزئین و آرائش کا کام ایس او پیزپر عمل کرتے جاری و ساری رہا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پارکوں اور سڑکوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری رکھا گیا،راولپنڈی اور ٹیکسلہ میں قرنطینہ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا. راولپنڈی اور مری میں موسمی پنیریاں لگائی گئی۔

(جاری ہے)

یورالوجی سنٹر مری روڈ راولپنڈی کی تزئین و آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔کمشنر آفس راولپنڈی میں تیس ہزار مربع فٹ ایریا پر لان تیار کیا گیا جس سے کمشنر آفس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ مری روڈ، میٹرو بس اور اس کے اطراف گرین بلٹس پر لینڈ سکیپنگ کا کام جاری رہا اورچیئرمین آفس لیاقت باغ کی تزئین و آرائش بھی کی گئی۔