حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مزید ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، جمشید اقبال چیمہ

جمعہ 29 مئی 2020 17:05

حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مزید ریلیف دینے کی منصوبہ بندی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشیداقبال چیمہ نے کہا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت ادائیگیوں کا دوبارہ سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہوگا ، حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو مزید ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ،جب تک تمام شعبے دوبارہ اپنے پائوں پرکھڑے نہیں ہو جاتے حکومت ان کی معاونت جاری رکھے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفترمیں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان نے جس طرح اقدامات اٹھائے ہیں پوری دنیا کی جانب سے اسے سراہا جارہا ہے ۔ حکومت نے معیشت سے جڑے ہوئے شعبوں کو اربوں روپے کاپیکج دینے کے ساتھ کمزور اور پسے ہوئے طبقات کا بھی ہاتھ تھاما ہے ۔ آج ملک پر کڑا وقت ضرور ہے لیکن ہم اپنے اتحاد سے اس سے سر خروہوںگے اور ترقی کے سفر کی رفتار کو دوبارہ تیز کیا جائے گا۔ انہوںنے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ انصاف صوبہ بھر میں عہدیداروں کی تقرریوں کا عمل جلد سے جلد مکمل کر کے آئندہ کے حوالے سے حکمت عمل مرتب کی جائے۔