گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی جڑواں شہروں میں تربوز کی فروخت میں تیزی آ گئی

جمعہ 29 مئی 2020 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی جڑواں شہروں میں تربوز کی فروخت میں تیزی آ گئی، تربوز کی طلب بڑھنے سے تربوز کی فروخت کیلئے سٹالز اور ٹھیلے لگا دیئے گئے۔ جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ کے سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ گرمیوں کیلئے تربوز ایک انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں تربوز نہ صرف صحت کیلئے موزوں پھل ہے بلکہ مختلف بیماریوں کا علاج اور جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تربوز کے کاروبار سے وابستہ شہری نے بتایا کہ گرمی میں اضافہ کے ساتھ تربوز کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ انہوں بتایا کہ میں گزشتہ چند سالوں سے اس کاروبار سے منسلک ہوں اور یہ منافع بخش کاروبار ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین کے رہائشی محسن نے بتایا کے گرمیوں میں تربوز کی فروخت بڑھ جاتی ہے تاہم جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کے بڑے تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں تربوز کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے، اس کاروبار سے منسلک افراد نے تربوز کی فروخت کیلئے سٹالز اور ٹھیلے قائم کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :