شہید شریف لاشاری ضلع ملیر کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کی مانند زندہ رہیں گے،اسلم کامریڈ

جمعہ 29 مئی 2020 17:05

ُکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع ملیر کی ڈپٹی سیکریٹری سائرہ نوا زبلوچ اور سینئر نظریاتی کارکن اسلم کامریڈ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید شریف لاشاری نے اپنی ابتدائی سیاسی زندگی سے ہی خود کو ایک نظریاتی کارکن اور جماعتی وفادار ثابت کیا یوں تو ان سے میری شناسائی دہائیوں پر محیط ہے تا ہم جب بھی ان سے ملاقات ہوئی دوران گفتگو ان کو ملکی حالات اور PPPاور بھٹو ازم کے مشن کی تکمیل کے لئے متفکر پایا، انہوں نے مزید کہا کہ شہید شریف لاشاری نے غریب عوام سے رشتہ جوڑ رکھا تھا ، وہ انتہائی نڈر ، بے باک جیالے تھے بلاشبہ یہ بات بلا جھجھک کہی جا سکتی ہے کہ وہ ایک ایسے نظریاتی کارکن تھے جو ذات پات، رنگ و نسل و مذہب سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے تھے وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بینظیر بھٹو کے سچے پیروکار تھے ۔

(جاری ہے)

اسلم کامریڈ نے کہا کہ شہیدشریف لاشاری کے قتل کی خبر ناقابل یقین تھی ان کا ہنستا و مسکراتا چہرہ آج بھی میری آنکھوں کے سامنے گھوم رہا ہے بطور سیاسی کارکن وہ ضلع ملیر کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کی مانند زندہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت سے جہاں علاقہ میں سیاسی خلاء پیدا کیا ہے وہاں ہماری ذات کو بھی ان کا جام شہادت نوش کرنا ویران کر گیا ہے ان کا خلاء پر کرنا مشکل نظر آتا ہے ۔ ہم ان کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے شہید ساتھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔