لاہور،سی ٹی او کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم،سڑکوںپر تجاوزات قبضہ کرنے کے مترادف ہیں، سید حماد عابد

جمعہ 29 مئی 2020 17:34

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل میں مارکیٹ ہائے کے نمائندوں، عہدیدران سے ملاقات کریں اور انہیں تجاوزات کے لئے اعتماد میں لیں۔

سڑکوں پر ٹریفک کی بڑی وجہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات ہیں جن کا خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی دکاندار فٹ پاتھ اور سڑک پر کوئی ٹھیلہ وغیرہ نہیں لگائے گا۔ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد تجاوزات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میںآیا جس کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حماد عابد نے کہا ہے کہ کارروائی سے پہلے وارننگ دی جائے گی وارننگ کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ روڈ پر تجاوزات قائم کرنا،قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ہم نے پہیہ چلانا ہے، رکاوٹیں برادشت نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :