آلِ شریف منی لانڈرنگ،اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کررہی ہے‘فیاض الحسن چوہان

لیگی قیادت اشتہاری نوازشریف اور خودساختہ روپوش شہبازشریف کو بچانے کے لئے الزام تراشیوں میں مصروف ہیں‘صوبائی وزیر

جمعہ 29 مئی 2020 17:51

آلِ شریف منی لانڈرنگ،اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آلِ شریف منی لانڈرنگ،اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کررہی ہے۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ترجمان (ن)لیگ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے،آٹا چینی کمیشن کی رپورٹ لیگی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ بن کرسامنے آچکی ہے،جس پر لیگی ترجمان چیخنے چلانے اوردشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کررہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیگی قیادت اشتہاری نوازشریف اور خودساختہ روپوش شہبازشریف کو بچانے کے لئے الزام تراشیوں میں مصروف ہیں،تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں لیگی قیادت کی سیاست اوراخلاقیات کی دھجیاں اڑگئی ہیں،آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقرباپروری اورکرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کررہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار سترہ میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت100ڈالرفی ٹن زائد تھی،شاہدخاقان عباسی نیآل شریف کوخوش کرنیکیلیی20ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سستی روٹی اورآٹا سبسڈی کے نام پرعوام کو اربوں کا چونا لگانے والے شوبازشریف تھے،سب جانتیہیں حمزہ شہباز پولٹری مافیا کیذریعے اپنی جیبیں بھرتیرہے مگر تحریکِ انصاف کورونا کیباعث مشکل حالات میں بھی عوام کوریلیف دیرہی ہے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گرانفروشی کیخلاف تمام اضلاع میں انتظامیہ کی کارروائیاں،جرمانے اورگرفتاریاں جاری ہیں۔