آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ،6صحتیاب

جمعہ 29 مئی 2020 17:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ6مریض صحت یاب ہو گئے اورایک مریض کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ۔ نئے سامنے والے کیسز میں سے دو کا تعلق مظفرآباد جبکہ دو کا باغ سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک5996افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی5942کے رزلٹ آچکے ہیں اور227افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی105 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ116مریض زیر علاج ہیں اور 6 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک کا میرپور سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 24،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی15،ڈی ایچ کیو باغ سی05،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سی12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3 ،ڈی ایچ کیو میرپور سی5،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 18جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کی116مریضوں میں سی44آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہائوس مظفرآباد 34،ڈی ایچ کیو باغ میں 26، ڈی ایچ کیو میرپور میں09اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں دو،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 1مریض زیر علاج ہے۔رپورٹ کے مطابق5556افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور54افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :