عائشہ عمر کا شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار

اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں شیخ رشید سے شادی کروں گی، اداکارہ

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 29 مئی 2020 18:11

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29مئی2020ء) اداکارہ عائشہ عمر نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں شیخ رشید سے شادی کروں گی۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شیخ رشید کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ شیخ رشید کی حس مزاح بہت اچھی ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اسی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے شادی کے بارے میں موقف اختیار کیا تھا کہ لوگ شادی اس وقت کرتے ہیں جب انہیں بچے چاہیئے ہوتے ہیں، لیکن میں تو ابھی خود بچی ہوں۔

(جاری ہے)

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا ابھی تک شادی کا کوئی ارداہ نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے، لیکن میرا ماننا ہے کہ شادی زندگی کو ختم کر دیتی ہے، ، تاہم ابھی انہیں شادی کی ضرورت نہیں جب کروں گی تو سب کو بلاؤں گی۔

دوسری جانب سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر نے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ شیخ رشید پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت ہیں اور حیران کن طور پر ابھی تک انہوں نے شادی نہیں کی۔ کچھ عرصہ قبل اپنی شادی کے سوال پر ہی انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ شادی تو ہر کوئی کرتا ہے، میں وہ کام کرتا ہوں جو کوئی شخص نہیں کرتا۔ شیخ رشید کا یہی منفرد انداز انہیں تمام سیاستدانوں سے الگ کر دیتا ہے اور یہی انداز ان کی وجہ شہرت بنا ہوا ہے۔ شیخ رشید اس وقت پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ریلوے ہیں۔ راولپنڈی سے الیکشن جیتنے کے بعد شیخ رشید نے وفاقی وزیر کا قلمدان سنبھالا تھا جس کے بعد انہیں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہمیشہ دیکھا گیا ہے۔