Live Updates

حکومت سندھ نے آج تک ریلیف کاکوئی ادارہ نہیں بنایا ہے، حلیم عادل شیخ

جمعہ 29 مئی 2020 19:46

حکومت سندھ نے آج تک ریلیف کاکوئی ادارہ نہیں بنایا ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے آج تک کوئی بھی ریلیف کا ادارہ نہیں بنایا ہے،وزیر اعلی خود کو دنیا بھر میں کورونا کا ماہر سمجھتے ہیں لیکن ہمیشہ سندھ میں غلط فیصلے کئے ہیں، عوام میں کورونا کا خوف پھیلا کر عوام کو پریشان کیا گیا، دادو کے اسکولوں میں بھینسوں کے ریورڑ ہیں ، سندھ کی تعلیم تباہ ہورہی ہے لیکن وزیر کو تعلیم کی کوئی فکر نہیں ہے صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے ان کو بھیجا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جاری بیان میں کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ طیارہ حادثہ شہداء کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے جاری ہوچکے ہیں، مزید انشورنس کے 50 لاکھ دیئے جائیں گے، ریلیف کے کاموں میں پاک فوج بشمول وفاقی اداروں کے ساتھ سماجی ادارں نے بھرپور حصہ لیا ،ایک کام سندھ حکومت کے حوالے کیا تھا شہداء کی شناخت کا کئی روز سے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کے منتظر ہیں، ابھی تک سندھ حکومت نے شناخت کا عمل مکمل نہیں کیا، سرد خانے بھی سماجی تنظیموں کے ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کا خود کوئی بھی سردخانہ موجود نہیں، سندھ حکومت نے آج تک کوئی بھی ریلیف کا ادارہ نہیں بنایا، اربوں کا بجٹ ہڑپ کر دیا جاتا ہے، پچھلے 12 سالوں میں اربوں روپوں کا بجٹ کہاں گیا ،عوام کو سب معلوم ہے، پیپلزپارٹی نے کس طرح سندھ میں کرپشن کی ہے اب سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات