Live Updates

الیکشن کمیشن کو احسن اقبال کو نوٹس ،تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں 2 جون کو طلب کرلیا

آپ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں پیش ہوسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کا بیان

جمعہ 29 مئی 2020 19:46

الیکشن کمیشن کو احسن اقبال کو نوٹس ،تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں 2 جون کو طلب کرلیا ۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تمام شواہد اور ثبوت سکروٹنی کمیٹی کو پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں 2 جون صبح 11 بجے پیش نہ ہوئے توآپ کی غیرحاضری میں فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں پیش ہوسکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے نوٹس 29 مئی کو جاری کیا ہے ،احسن اقبال نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پانچ سال سے زیرالتواء فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کرنے کا مطالبہ کیاتھا ،الیکشن کمیشن کو خط میں تحریک انصاف کو بیرون ممالک سے بھاری فارن فنڈنگ کی طرف توجہ دلائی گئی تھی ، احسن اقبال نے مطالبہ کیاتھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سٹیٹ بنک سے آنے والا ریکارڈ سامنے لایاجائے ،احسن اقبال عمران خان کے دستخطوں سے کھولے گئے 23 خفیہ اکاونٹس کی تفصیل بھی عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات