مانسہرہ،وادی سرن آتشزدگی ،مکان جل کرراکھ کاڈھیر بن گیا،50 لاکھ سے زائد کانقصان

جمعہ 29 مئی 2020 20:04

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) وادی سرن آتشزدگی مکان جل کرراکھ کاڈھیر بن گیا۔50 لاکھ سے زائد کانقصان۔۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق وادی سرن کے گاں اندراسی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث شیری خان ولد سردار خان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔گھر کے دیگر افراد رشتہ داروں سے عید ملنے گئے تھے۔اور گھر میں سردار خان موجود تھا۔

اہل محلہ نے جب گھر کے کچن سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے تو فوری موقع پر پہنچے۔

(جاری ہے)

جنھوں نے مکان کے گیٹ پر لگا تالا توڑ کر گھر کے اندر سے سردار خان کو فوری نکالا۔اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔مگر عوام آگ کے شعلوں کوکنٹرول کرنے میں ناکام رھے۔پورا مکان اور اس میں موجود تمام سامان 2لاکھ 60 ھزار روپے نقدی۔ایک لاکھ روپے کے پرائز بانڈ چھ تولے کے طلائی زیورات پاسپورٹ اور گاڑی کے کاغذات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے قبل راکھ کا ڈھیر بن گیا۔آگ سے ھونے والے نقصان کا تخمینہ 50 لاکھ سے زائد بتایا جارہاھے۔