مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے پر غیر ملکی کرنسیوں کا دباو،ْ بڑھ گیا

انٹر بینک میں ڈالر 163.25روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 163.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 29 مئی 2020 20:20

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے پر غیر ملکی کرنسیوں کا دباو،ْ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے پر غیر ملکی کرنسیوں کا دباو،ْ بڑھ گیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 163.25روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 163.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی باترتیب 2.50روپے اور 3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں بھی اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سی162روپے سے بڑھ کر163روپے اور قیمت فروخت162.30روپے سے بڑھ کر163.25روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سی161.30روپے سے بڑھ کر162.30روپے اور قیمت فروخت 1.50روپے کے اضافے سی161.80روپے سے بڑھ کر163.30روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میں ایک روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید2.50روپے کے اضافے سی174.50روپے سے بڑھ کر177روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے بڑھ کر179روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید3روپے کے اضافے سی195روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت197روپے سے بڑھ کر200روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42روپے سے بڑھ کر42.30روپے اور قیمت فروخت42.50روپی42.80روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید43.30روپے سے بڑھ کر43.50روپے اور قیمت فروخت43.80روپے سے بڑھ کر44 روپے ہوگئی ۔