مرکنٹائل ایکس چینج میں6.2ارب روپے کے سودے

جمعہ 29 مئی 2020 20:20

مرکنٹائل ایکس چینج میں6.2ارب روپے کے سودے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز پی ایم ای انڈیکس 4,063کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کی6.2ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 12,176 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے سونی کے ہو ئے جن کی مالیت 2.467 ارب روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 921.703 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت778.305 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 574.233 ملین روپے ، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 500.877 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 335.459 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 315.429 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 251.343, ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 83.143 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 9.322 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی 7 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 28.899ملین روپے اور کاٹن کی 2 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 0.939ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :