رحیم یارخان ،ضلع بھر میں جمعة المبارک کے 503 اجتماعات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعہ 29 مئی 2020 21:42

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ضلع بھر میں جمعة المبارک کے 503 اجتماعات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے مساجد و امام بارگاہ انتظامیہ کو ہدایات ۔ ایس ایچ اوز نے اپنے علاقہ کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی چیکنگ کر کے حکومتی اقدامات اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کروایا ۔

تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں 503 مساجد و امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے پر امن اجتماعات اور کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات اور ایس او پیز کو موئثر رکھنے کے لیے ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایات پر سکیورٹی کے موئثر اقدامات کئے گئے تھے۔ مسلح اہلکاروں نے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سر انجام دئیے اور ایس ایچ اوز نے چیکنگ کے زریعے مساجد انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ان کی نگرانی بھی کی جبکہ اہلکاروں اور مقامی مساجد و امام بارگاہ انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ رضاکاروں نے بھی نمازیوں کو ماسک پہن کر داخلے کی اجازت دی اور مساجد میں فاصلے کے لیے لگائے گئے نشانات پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہدایت کی۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے بھی مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں میں وبائی مرض سے نجات کے لیے دعائیں و استغفار کی گئی۔ dst/kir/ahc 1921