خدد ریزی پبی میں گھر میں سوئی گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا، گھر کی چھت منہدم ہوگئی ،میاں بیوی دو افراد شدید جھلس زخمی

جمعہ 29 مئی 2020 22:02

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) خدد ریزی پبی میں گھر میں سوئی گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا۔ دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے گھر کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی دو افراد شدید جھلس زخمی ہو گئے، حاد ثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کا ٹیم مو قع پر پہنچا گیا اور امدادی سر گر میاں شروع کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پبی کے علاقہ خد ریزی میںاسد عمر کے گھر اچا نک گیس لیکیج کی و جہ سے زوردار دھما کہ ہوا آگ لگنے سے گھر کا چھت منہدم ہو گیاریسکیو1122 اسٹیشن 22 پبی کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں شروع کی ر یسکیو1122 فائر فائٹر ز آگ بجھانے میں کامیاب ہوے۔

اور ملبے تلے دبے دو افراد اسد عمر 60 سال اور اس کی اہلیہ عمر 45 سال شدید زخمی جو آگ لگنے کی وجہ سے جھلس بھی گئے تھے کو زندہ نکال کر تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیادھما کے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔