پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہی, ذبیع اللہ ملک

جمعہ 29 مئی 2020 22:24

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ وسطی پنجاب ذبیع اللہ ملک نے کہا ہے کہ وطن پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ایٹمی دھماکے نے بھارتی شیطان عزائم کولگام ڈالی ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو ،خدمات پر قوری قوم کو فخر ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا ضروری ہوچکا ہے وہ جماعت اسلامی یوتھ کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر عدنان احمد،عمر جٹ ،عقیل احمد رانا،عدنان انور کھرل ایڈووکیٹ ،بلال حنیف،لقمان جٹ ،سجاد احمد ،لقمان رانا سمیت متعددذمہ داران موجودتھے ۔انہوںنے کہا کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ایٹمی دھماکے سے پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا اورخودمختاریکو خاک میں ملادیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان ،ڈاکٹر ثمر مبارک،ڈاکٹر اشفاق احمد ،ڈاکٹرمنیراحمد اورایٹمی سائنسدانوں کی ٹیم کو سلام پیش کرتی ہے ذوالفقار علی بھٹو،جنرل ضیاء الحق ،غلام اسحاق خاں،بے نظیر بھٹو،میاں محمد نواز شریف اوراعلی فوجی وسول قیادت نے استقامت سے ایٹمی توانائی حاصل کر نے کا عمل جاری رکھا بیرونی دبائو کے سامنے نی جھک کر اپنا دفاع ناقابل تسخیر بنالیا ۔