ْاقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے کے حوالہ سے عالمی دن کی خصوصی آن لائن تقریب کا انعقاد

پاکستان اور دنیا بھر کی امن فوج اور پولیس کے کردار کا اعتراف کیا گیا

جمعہ 29 مئی 2020 22:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے کے حوالہ سے عالمی دن کی خصوصی آن لائن تقریب میں پاکستان اور دنیا بھر کی امن فوج اور پولیس کے کردار کا اعتراف کیا گیا۔ پاکستان اور دنیا بھر کی امن فوج اور پولیس کی خدمات کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ کے امن یوم آزادی منانے کے حوالہ سے چین۔پاکستان سٹڈی سینٹر (ایس پی ایس سی) انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) زوم کے ذریعے خصوصی تقریب کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں اقوام متحدہ امن مشن کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین کیا گیا۔ اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات دینے والوں کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ تقریب کے شرکاء سے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سیّد کلیم امام نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سیّد کلیم امام نے ڈائریکٹر چین۔پاکستان سٹڈی سینٹر (ایس پی ایس سی) اور انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) ڈاکٹر طلعت شبیر کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔