آج پورے ملک اور صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بے جا بندش کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں، آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

جمعہ 29 مئی 2020 23:06

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) آل بلوچستان پروگریسوپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع لورالائی کے ضلعی صدر شراف الدین مردانزئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالباری ناصر،نائب صدر پرنسپل حاجی عبدالرحیم ،ڈپٹی چیئرمین حبیب الرحمن ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پرنسپل عبدالباقی ،قاری حسن ،سعید ،ثناء اللہ اور دیگر نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک اور صوبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بے جا بندش کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں اور ہماری پریس کانفرنس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اانہوں نے کہا کہ ہم یکم جون سے اپنے تمام پرائیویٹ سکولز کو کھولنے کا اعلان کرتے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ چھ ماہ سے تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیںبلا سود قرضے فراہم کرے تاکہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کر سکیںچھ ماہ کے عرصے سے سکولوں کی بندش کی وجہ سے سے لاکھوں طلباء و طالبات کامستقبل دائو پر لگا ہوا ہے اور ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان یعنی ٹیچنگ اور نا ن ٹیچنگ سٹاف بے روزگار ہورہے ہیں نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیںاور تمام ضلع کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے قرضہ لیکر سکولز کے کرایہ ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے برعکس ملک اور صوبے میں لاک ڈائون میں نرمی کی وجہ سے تمام شہروں ،نادرا آفس ،راشن یا احساس پروگرام کے مقامات پر لوگوں کا ہجوم رہتا ہیںحکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ ہوٹلزچلانے اور تفریحی مقامات کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن تعلیمی اداروں کے سلسلے میں حکومت مسلسل خاموشی اور عدم توجہ دے رہی ہے حالانکہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کی صورت میں کرونا وائرس کے تمام احتیاط اور تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے نصابی سلسلہ جاری رہے گا یعنی ماسک ،سینٹائزر ،6 فٹ کا فاصلہ کا خاص اہتمام کریں گے۔