پنجاب میں گندم کی تاریخی خریداری ،مجموعی ذخائر 43لاکھ میٹرک ٹن ، گزشتہ10برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
ٓمزید خریداری روک دی گئی ، اب پرائیویٹ فلور ملز اور سیڈ کمپنیاں گندم خریدیں :عبدالعلیم خان صوبے کے بارڈر سیل رہیں گے ،فلور ملز کو مشاورت کے لئے کل بلایا جائیگا :اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلے
جمعہ 29 مئی 2020 23:50
(جاری ہے)
اسی طرح صوبہ کے پی کے کے لئے گندم کی فراہمی کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے جس میں دونوں صوبوں کے خوراک کے محکموں اور چیف سیکرٹری صاحبان کو آن بورڈ لیا جائے تاکہ کہیں کوئی کنفیوژن نہ ہو ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سیکرٹری خوراک کو یہ ہدایت بھی کی کہ کل ہی پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن سے اجلاس منعقد کیا جائے جس کے بعد محکمہ خوراک اور فلور ملز کی مشاورت سے ہر ڈویژن میں ضلعی انتظامیہ آٹے کی قیمت کا تعین کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صوبے بھر کے بارڈر سیل رکھے جائیں تاکہ سمگلنگ کو روکا جا سکے جس سے گندم کی قیمت نیچے آ سکتی ہے ۔ عبدالعلیم خان نے گندم کی خرید میں محکمہ خوراک ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور سیکرٹری فوڈ کو ہدایت کی کہ گندم کی مزید خرید روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھجوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے گندم کی خرید کا 90فیصد ہدف پورا ہونا خوش آئندامر ہے ،امسال گندم خریداری میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور توقع ہے کہ محکمہ آئندہ بھی اسی فرض شناسی کا مظاہرہ کرے گا ۔انہوں نے محکمے کے افسران کو وزیر اعظم عمران خان سے منظوری کے لئے نئی پالیسی کی سفارشات کی تیاری کی بھی ہدایت کی جس کے تحت آئندہ سال گندم کی خرید میں تبدیلی کی جائے گی اور صرف حکومتی" ریزرو "کیلئے گندم رکھی جائیگی۔اعلیٰ سطحی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کو بتایا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران کو فوری طور پر نئی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں اور اب ہر ضلع میں فلور ملز اور سیڈ کمپنیوں کی گندم خرید میں بھرپور مدد کی جائے گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل چیف سیکرٹری پنجاب سے مشاورت کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور بالخصوص صوبہ کے پی کے کو گندم کی فراہمی کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.