کوئٹہ میں پانی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کا مطالبہ

جمعہ 29 مئی 2020 23:58

کوئٹہ 29۔مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے اراکین صوبائی کونسل حاجی شریف خان خلجی ، بلال خان مندوخیل اور خانزادہ یونس خلجی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اہلیانِ کوئٹہ کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی اگر پانی کی قلت ایسے ہی برقرار رہی تو عوام احتجاج پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران ہے۔